• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

واٹس ایپ میں اب ہائی کوالٹی تصاویر شیئر کرنا ممکن

شائع July 14, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ اس وقت دنیا کے مقبول ترین چیٹنگ میسنجر ہے اور اب آپ اس میں ہر طرح کی فائلز اپنے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے اس پر تصاویر، جی آئی ایف یا پی ڈی ایف فائل تو دوستوں کو بھیجی ہوں گی مگر اس میں Rar، APK یا دیگر ٹائپ کی فائلیں شیئر نہیں کی جاسکتی تھیں۔

مگر اب ایسا ممکن ہوگیا ہے۔

جی ہاں واقعی واٹس ایپ میں ایسا فیچر دیا جارہا ہے جو ابھی کسی اور چیٹنگ سروس میں دستیاب نہیں۔

اس فیچر کے تحت اینڈرائیڈ فون میں 100 ایم بی تک کی فائل جبکہ آئی او ایس میں 125 ایم بی فائل کو بھیجا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں : 'واٹس ایپ صارفین ڈیٹا کے تحفظ میں ناکام'

تاہم اس نئے فیچر کے ذریعے فل ایچ ڈی یا فور کے ویڈیو فائلز کو بھیجا نہیں جاسکے گا کیونکہ ان کا سائز کافی زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح اگر آپ بہت زیادہ تصاویر ایک وقت میں بھیجتے ہیں تو اب وہ ایک گیلری یا البم کی شکل مین نظر آئیں گی اور اس کے تھمب نیل میں صرف پانچ تصاویر شو ہوں گی۔

اور ہاں ابھی تک واٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنے سے قبل کمپریس کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا معیار بھی متاثر ہوتا ہے اور پکسل پھٹ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 10 بہترین ٹرکس

تاہم اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک دوسرے سے شیئر کرسکیں گے یا یوں کہہ لیں کہ وہ کمپریس نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں رواں سال اسنیپ چیٹ جیسے اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور فوٹو فلٹرز بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

یہ نئی تبدیلیاں آپ ابھی واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024