• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستانی طلبہ روبوٹکس مقابلے میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

شائع July 14, 2017

اسلام آباد: 6 پاکستانی طلبہ اور ان کے اساتذہ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے فرسٹ گلوبل چیلنج روبوٹکس مقابلے میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم جس کے لیے مالی معاونت امریکی سفارتخانے نے فراہم کی ہے، صاف پانی تک رسائی پر مرکوز انجینئرنگ کے اہداف کے حصول کے لیے دنیا کی دوسری ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے پاکستانی ٹیم کی روانگی سے قبل ان سے ملاقات کی اور ٹیم کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کہ وہ امریکا اور تقریباً 160 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ فعال اشتراک کریں۔

مزید پڑھیں: تھرتھراہٹ میں مدد کرنے والاآلہ بنانے پرپاکستانی طلبہ کےلیےاعزاز

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی طلبہ پاکستان، امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک کو درپیش سب سے بڑے مسائل میں سے بعض کے حل کے لیے روبوٹکس کے استعمال کے حوالے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کے قائد علی سید نے کہا کہ ان کی ٹیم ‘‘لیٹس انوویٹ’’ (Lets Innovate) کی جانب سے منعقدہ ایک قومی مقابلے میں کامیابی کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی غرض سے فرسٹ یو ایس اے کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے کئی ہفتوں سے تیاری کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طالبہ کیلئے اعزاز

انہوں نے کہا کہ ہم اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں اور پاکستانی طلبہ روبوٹکس کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے جذبہ اور صلاحیت دونوں رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024