• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جے آئی ٹی رپورٹ: ’اس بار سازش کرنے والے بے نقاب ہوں گے‘

شائع July 12, 2017
— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار سازش کرنے والے بھی بے نقاب ہوں گے اور وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگنے والے بھی۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے دوسری رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’نواز شریف کے خلاف نہ یہ پہلی سازش ہے اور نہ آخری، صرف سازش کے کردار اور عنوان بدل گئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جے آئی ٹی کی 256 صفحات پر مشتمل رپورٹ سے مفروضوں، خدشات، تواقعات اور اندیشوں کو نکال دیا جائے تو یہ صرف خیالات کا مجموعہ ہے، جے آئی ٹی کے ہر نکتہ کا مکمل جواب دیں گے اور یقین ہے کہ سپریم کورٹ اس رپورٹ کو یکسر مسترد کر دے گی۔‘

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ اور عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور انہیں کسی نئے اعتماد کی ضرورت نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: 'پاناما کیس سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بین الاقوامی سازش'

دانیال عزیز نے دعویٰ کیا کہ ’جے آئی ٹی رپورٹ نامکمل ہے، رپورٹ قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کرتی، جبکہ جے آئی ٹی نے قوم کا پیسہ برباد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل میں متحدہ عرب امارات کی دستاویزات پاکستانی سفارت خانے سے بھی تصدیق شدہ نہیں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے وکلا آئندہ پیر کو جے آئی ٹی رپورٹ کا مکمل جواب جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے اپنی حتمی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز اور صاحبزادی مریم کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024