• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکی گرین کارڈ کے حصول میں مدد دینے والا چیٹ بوٹ

شائع July 12, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

امریکا کے مستقبل رہائشی بننا چاہتے ہیں یا آسان الفاظ میں گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب اس کے لیے زیادہ بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں، فیس بک میسنجر آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جی ہاں فیس بک میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر کام کرنے والا ایک چیٹ بوٹ ویزہ بوٹ اس حوالے سے صارفین کی مدد کرتا ہے۔

یہ چیٹ بوٹ پیچیدہ ویزہ عمل میں لوگوں کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ غیر ضروری اخراجات بھی نہیں کرنا پڑتے۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر اب پہلے سے بالکل مختلف

چیٹ بوٹ کو چلانے والی کمپنی کے مطابق ڈیڑھ سو ڈالرز کی فیس کے عوض یہ گرین کارڈ کے حصول کے عمل میں مدد فراہم کرے گا جبکہ امریکی شہریت کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے یو ایس سی آئی ایس کے حکام سے ملاقات کا انتظام بھی کرے گا۔

کمپنی کے مطابق ہم نے اپنا امیگریشن آرٹی فیشل بوٹ تیار کیا ہے اور اس کی بدولت ہماری کامیابی کا تناسب بھی بڑھا ہے۔

بس صارفین کو اس چیٹ بوٹ کو اپنی تفصیلات دینا ہوں گی جس کے بعد وہ مکمل پیکج تیار کردے گا جو کہ لوگوں کو امریکی امیگریشن سروسز کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب تک 70 افراد کی ویزہ درخواستوں یا امیگریشن سروسز کے حوالے سے مدد کی جاچکی ہے۔

یہ ویزہ بوٹ گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات کے بعد متعارف کرایا گیا تھا اور نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024