• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کرپشن پر سوٹسوبے پر آٹھ سال کی پابندی عائد

شائع July 12, 2017
سوٹسوبے پر 2015 میں جنوبی افریقہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ رام سلام کے دوران میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
سوٹسوبے پر 2015 میں جنوبی افریقہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ رام سلام کے دوران میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقہ نے سیاہ فام فاسٹ باؤلر لونوابے سوٹسوبے پر کرپشن کیس میں 8 برس کی پابندی عائد کر دی ہے اور وہ ساتویں جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہیں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت سزا سنائی گئی۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیئرمین نے کہا کہ فاسٹ باؤلر نے مجموعی طور پر 10 الزامات قبول کیے جن میں میچ فکسنگ، بدعنوانی کے کام میں ملوث ہونے سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنا، دوسرے شخص کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ نہ کرنا، تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنا اور حقائق کو چھپا کر تحقیقات میں رکاوٹ بننا شامل ہیں۔

واضح رہے سوٹسوبے پر 2015 میں جنوبی افریقہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ رام سلام کے دوران میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔

سوٹسوبے ساتویں جنوبی افریقن کھلاڑی ہیں جنہیں سی ایس اے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت سزا سنائی گئی ہے جہاں اس سے قبل کرپشن کیس میں غلام بودی، الویرو پیٹرسن، تھامی سولیکائل، جین سائمز، پومی لیلا اور ایتھی بھی مختلف سزائیں بھگت رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024