• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فیس بک میسنجر بھی اشتہارات سے بھرنے کیلئے تیار

شائع July 12, 2017
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے آخرکار دنیا بھر میں اپنی میسنجر ایپ میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کردیا جس کا منصوبہ لگ بھگ ڈیڑھ سال سے زیرالتواء تھا۔

رواں سال کے آغاز میں فیس بک میسنجر پر اشتہارات کے حوالے سے آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں تجربہ کیا گیا تھا اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی اشتہاری کمپنی اس ایپ میں تشہیر کے لیے جگہ خرید سکتی ہے، جس کے صارفین کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے۔

یہ اشتہارات دوستوں سے بات چیت کے دوران نظر نہیں آئیں گے بلکہ مین اِن باکس ٹیب میں چیٹ تھریڈز کے درمیان کہیں ہوں گے۔

فیس بک کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات کو مختلف ممالک کے صارفین کے لیے بتدریج شروع کیا جارہا ہے اور سب سے پہلے امریکا اور پھر دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔

فیس بک نے مزید تفصیلات تو ظاہر نہیں کیں مگر یہ واضح ہے کہ اب آپ اور آپ کے دوستوں کو اس ایپ میں زیادہ سے زیادہ اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے جنھیں نظرانداز کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔

فیس بک نے یہ یقین بھی دلایا کہ وہ صارفین کے ذاتی پیغامات کی معلومات کو ٹارگٹ اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔

گزشتہ سال بھی فیس بک نے میسنجر میں اشتہارات کے ایک فارمیٹ کو متعارف کرایا تھا مگر یہ برانڈز کے چیٹ بوٹ کی شکل میں تھا۔

اس وقت میسنجر میں 18 ہزار سے زائد چیٹنگ بوٹس ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد کمپنیاں فیس بک کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024