• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

انسداد دہشت گردی: امریکا،قطر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شائع July 11, 2017
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

قطر کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو سہارا دینے کے لیے امریکا اور خلیجی ملک نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹِلرسن کے دورہ قطر کے دوران کیے گئے۔

ریکس ٹلرسن کے اس دورے کا مقصد قطر اور چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصرف کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا قطری امیر سے رابطہ، ثالثی کی پیشکش

امریکی سیکریٹری خارجہ کے سینئر مشیر آر سی ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قابلیت ثابت کرنے کے لیے قطر کی جانب مستقبل میں کی جانے والی کوششوں اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے مسائل سے متعلق ہے۔

ریکس ٹلرسن نے پیر کے روز کویت کا بھی دورہ کیا اور کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے مذاکرات کیے، جو قطر اور چاروں عرب ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قطر نے عرب ممالک کے مطالبات کو مسترد کردیا

چاروں ممالک نے جون کے اوائل میں قطر سے ہر طرح کے تعلقات اور روابط منقطع کردیے تھے۔

ان ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کی خلیجی ملک نے تردید کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024