• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ، 16 افراد ہلاک

شائع July 11, 2017
حکام نے مسی سپی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی —فوٹو: اے پی
حکام نے مسی سپی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی —فوٹو: اے پی

امریکا کی جنوبی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی میرین کور نے شام کے اوقات میں KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیفلور کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر فریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

فریڈ رینڈل نے سی این این کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کور ایئرکرافٹ میں سوار تھے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا امریکی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا جب طیارہ سن فلاور کاؤنٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش ہوگیا۔

دوسری جانب مسی سپی کے گورنر فل برائنٹ نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 'اس سانحے میں ہلاک افراد کے لیے کی جانے والی دعاؤں میں ہمارا ساتھ دیں، یونیفارم میں ملبوس ہمارے مرد و خواتین ہماری آزادی کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیے روز اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024