• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عراقی وزیراعظم کا موصل کو فتح کرنے کا اعلان

شائع July 9, 2017
موصل میں گزشتہ 9 ماہ سے لڑائی جاری تھی—فوٹو:اےایف پی
موصل میں گزشتہ 9 ماہ سے لڑائی جاری تھی—فوٹو:اےایف پی

عراق کے وزیراعظم حیدر العابدی نے موصل میں دولت اسلامیہ(داعش) کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'داعش کو اب تک کی سب سے بڑی شکست دی گئی ہے اور موصل کو آزاد کرادیا گیا ہے'۔

اعلامیے کے مطابق عراق کے 'وزیراعظم موصل پہنچے اور جنگجوؤں اور عراقی عوام کو اس بڑی فتح پر مبارک باد دی'۔

عراقی حکومت کی جانب سے یہ بیان 9 ماہ قبل موصل کے حصول کےلیے شروع ہونے والی گوریلا لڑائی کے بعد آیا ہے جبکہ موصل پر گزشتہ تین برسوں میں داعش کا قبضہ تھا۔

حیدرالعابدی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تصویر میں عراقی وزیراعظم کو کالے رنگ کے فوجی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ موصل کو دوبارہ حاصل کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عراقی فوج نے موصل ایئرپورٹ کا قبضہ ’داعش سے چھڑالیا‘

وزیراعظم کے دفتر سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل میں لڑائی کا سلسلہ اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے اور اب بھی فائرنگ اور وقفے وقفے سے فضائی کارروائی کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں عراقی فوج کے سینئر کمانڈر نے موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن مکمل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے مشرقی موصل میں عراقی فوج کی ’فتح‘ کا اعلان کردیا تھا۔

عراقی فورسز کو یہ کامیابی تین مہینے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد حاصل ہوئی تھی جبکہ عراقی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جلد ہی مغربی موصل میں بھی داعش کے خلاف آپریشن شروع کرے گی۔

عراقی فوج نے فروری میں مغربی موصل کے ائرپورٹ کا قبضہ حاصل کرکے داعش کے کنٹرول کو مزید کمزور کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024