• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع July 9, 2017

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز کے لیے پانی لے جانے والے جوانوں تحصیل صافی کے علاقے سوران درہ سے گزر رہے تھے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں حولدار ریاض موقع پر ہی ہلاک اور سپاہی رزاق شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی سیکیورٹی اہلکار کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی مہمند ایجنسی میں درجنوں بارودی سرنگ دھماکوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز اور امن کمیٹیوں کے رضاکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم جماعت الحرار بارودی اس علاقے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024