• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:38pm

راحیل شریف کی سعودی شہریوں کے ہمراہ لاہور آمد

شائع July 8, 2017

لاہور: اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے۔

جمعہ (7 جولائی) کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وطن واپسی پر جنرل راحیل شریف کے ہمراہ چند سعودی شہری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر

اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف لاہور ایئرپورٹ کے پرانے ٹرمینل سے اپنی رہائش گاہ جبکہ سعودی شہری مقامی ہوٹل کو روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف حکومتی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد رواں سال 21 اپریل کو اسلامی فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنے کے لیے لاہور سے ریاض روانہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلامی فوجی اتحاد: راحیل شریف کو این او سی جاری، سعودیہ روانہ

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا تھا کہ 'جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی رضامندی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد جنرل راحیل شریف کو سعودی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے این او سی جاری کیا جاچکا ہے'۔

بعد ازاں سعودی حکومت کا بھیجا گیا خصوصی طیارہ سابق آرمی چیف کو ریاض لے جانے کے لیے لاہور پہنچا تھا۔


یہ خبر 8 جولائی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024