• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جمی نے سوچا: ٹرمپ

شائع July 7, 2017

پاکستان میں فراغت کا سب سے بہترین مشغلہ امریکا پر تنقید کرنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی چند تنگ نظر پالیسیوں کے بعد یہ سلسلہ اور بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔

لیکن ستم ظریفی دیکھیے کہ آج بھی سیکڑوں درخواست گزار اپنے دل میں امریکی ویزے کی امیدیں لیے امریکی قونصل خانے میں قطاریں بنائے نظر آتے ہیں۔ کوئی روزگار کا بہتر حصول چاہتا ہے تو کوئی علمی پیاس کو بجھانا۔ اگر امریکا میں لاکھ برائیاں ہیں تو یہ جدوجہد کس لیے؟

ٹرمپ کی پالیسیاں بھلے ہی تنگ نظر ہوں، مگر وہاں ان کے خلاف مزاحمت کی آزادی بھی تو ہے، عوام کو حقیقتاً طاقت کا سرچشمہ تو سمجھا جاتا ہے۔ ویسے بھی سفید فاموں والے اس دیس میں اگر تارک وطن بن جائیں تو کم از کم آپ کو کسی خلیجی ریاست سے تو زیادہ حقوق سے نوازا جائے گا، ہاں متعصبانہ رویہ تو ہر جگہ مساوی ہے۔

امریکا کے مثبت پہلوؤں کی وجہ سے وہاں جانا تو گوارا ہے پھر ان پہلوؤں کی تعریف کرتے ہوئے زبان کیوں ہچکچاتی ہے؟

جمی نے ٹھیک ہی سوچا کہ برا بھی امریکا اور جانا بھی امریکا۔


ڈان نیوز کی جانب سے پیش ہے ایک فکر انگیز سلسلہ، "جمی نے سوچا".

جمی ایک عام پاکستانی ہیں جو مختلف چیزوں کے بارے میں سوچنے اور سوال کرنے کا شوق رکھتے ہیں.

اگلا سوال اگلے جمعے..

فیس بک پر جمی سے ملنے کے لیے کلک کریں۔

سجاد حیدر
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
عریش نیاز
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

saad Jul 08, 2017 10:47am
i prayed for trump to win because he said "America Should Not Act as the World's Policeman" and i was hoping he will permanently ban and deport muslims from usa, which i believe would benefit us greatly. i am a critic but i like trump.He is good.The american people (60-70%) are also good.It's the evil policy makers and the media i dislike and we should expose their hypocrisy.
فیصل علی آرائیں Jul 08, 2017 05:18pm
Jimmy ne Socha (جمی نے سوچا) is a new and good initiative of Dawn news. سوچنا ، سوال اٹھانا اور اسے دوسروں سے شئیر کرنا ایک ایسا عمل ہے جو معاشروں کی تعمیر کے لیے اہم اور ضروری ہے۔ ڈان نیوز کی جانب سے شروع کیا گیا یہ نیا سلسلہ "جمی نے سوچا" ایک مزیدار اور ضروری اقدام تھا جو پڑھنے والوں کے بہت سے سوالوں کے جواب دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024