• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

طارق باجوہ اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر تعینات

شائع July 7, 2017

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق ڈائریکٹر طارق باجوہ کو آئندہ 3 برس کے لیے مرکزی بینک کے نئے گورنر کی حیثیت سے تعینات کردیا گیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے طارق باجوہ کی بحیثیت گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جو آئندہ چند روز میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کے خلاف اسٹیٹ بینک کے نئے قوانین جاری

طارق باجوہ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے جو گذشتہ ماہ 18 جون کو سیکریٹری خزانہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

اس سے قبل وہ سیکریٹری دفاعی امور ڈویژن، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سیکریٹری خزانہ پنجاب کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے کسی بیورو کریٹ کو مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹیکس دہندگان کی تعداد خطے میں سب سے کم

یاد رہے کہ رواں سال 29 اپریل کو اشرف وتھرا اپنی تین سال کی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے، جس کے بعد ریاض ریاض الدین قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے دو روز قبل کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر کو جلد تعینات کر دیا جائے گا۔

نو منتخب گورنر اسٹیٹ بینک رواں ہفتے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک ہونے والے اضافے کی تحقیقات بھی کریں گے۔


کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024