• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

ایئرہوسٹس کی وائرل تصویر پر پی آئی اے کا 'مسکراتا' جواب

شائع July 6, 2017
پی آئی اے ایئرہوسٹس کی وائرل ہونے والی تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ شمع جونیجو ٹوئٹر اکاؤنٹ
پی آئی اے ایئرہوسٹس کی وائرل ہونے والی تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ شمع جونیجو ٹوئٹر اکاؤنٹ

'باکمال لوگ لاجواب سروس' کے سلوگن کے ساتھ کام کرنے والی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو اکثروبیشتر مختلف حوالوں سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کوئی دن ایسا نہیں ہوتا، جب قومی ایئرلائن کے حوالے سے کوئی 'منفی' خبر سامنے نہ آئے، کبھی کرپشن کا معاملہ سر اٹھاتا ہے تو کبھی طیارے سے منشیات برآمد ہونے لگتی ہے اور تو اور کبھی کبھار پائلٹ دوران پرواز ہی نیند بھی پوری کرلیتے ہیں، خیر کہانیاں تو بے شمار ہیں، جو ہم اور آپ اکثرو بیشتر پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز طیارہ چھوڑ کر سو گیا

لیکن ایک اور چیز جس پر پی آئی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، وہ اس کی ایئرہوسٹز ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر قومی ایئرلائن کی ایک ایئرہوسٹس کی تصویر گردش کر رہی تھی۔ سماجی کارکن، کالم نگار، اداکارہ اور مصنفہ شمع جونیجو کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اس تصویر کے ساتھ ایک جملہ تحریر کیا گیا کہ 'دنیا کی زائد العمر ایئرہوسٹس مسافروں کا استقبال کچھ ایسے چہرے کے ساتھ کرتی ہیں'.

بس پھر کیا تھا، ٹوئٹر پر تنقید کا ایک طوفان آگیا، جس پر شمع جونیجو کو وضاحتی ٹوئیٹس کرنی پڑیں، جس میں انھوں نے مذکورہ ایئرپوسٹس کا تعارف کرتے ہوئے لکھا کہ انھیں ٹوئٹر پر ہونے والی تنقید کی پروا نہیں، لیکن پی آئی اے ایئرہوسٹس صابرہ رضوی سے ان کی بات چیت ہوئی اور وہ محض 30 منٹ میں بہت اچھے دوست بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس شاپنگ مال میں پی آئی اے ایئرہوسٹس کی 'چوری'

شمع جونیجو نے مزید لکھا کہ صابری رضوی بھی ان کی پوسٹ دیکھ کر ہنس پڑی تھیں، انھوں نے مجھے دوران پرواز ہونے والے مسائل کے بارے میں بتایا اور جب بھی وہ فلائٹ کے ساتھ لندن آئیں گی تو ہم ملیں گے، مزید باتیں کریں گے، تصاویر لیں گے اور شاید ایک کالم بھی ہوجائے!

بشکریہ شمع جونیجو ٹوئٹر اکاؤنٹ—
بشکریہ شمع جونیجو ٹوئٹر اکاؤنٹ—

بعدازاں شمع نے مذکورہ ایئرہوسٹس کی چند اور تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ 'صابرہ رضوی چاہتی تھیں کہ میں پی آئی اے میں ملازمت کے دوران ان کے 'تھکا دینے والے سفر' کی کچھ تصاویر لوگوں سے شیئر کروں، جو لوگوں کو کیا سے کیا بنا دیتی ہے'۔

خیر یہ قصہ تو ایک طرف، لیکن قومی ایئرلائن نے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اپنی اسی ایئرہوسٹس صابرہ رضوی کی ہنستی مسکراتی تصویر آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، 'آسمانوں کی بلندیوں پر اس چہرے کے ساتھ مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے، پی آئی اے پیشہ ورانہ انداز میں عزم کے ساتھ فخریہ انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہے '، جبکہ ساتھ میں پی آئی اے اسمائل (#PIASmiles) کا ہیش ٹیگ بھی دیا گیا۔

پی آئی اے کی اس ٹوئیٹ کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر لوگوں کے تبصروں کا طوفان آگیا، جہاں کسی نے حسب معمول پی آئی اے کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ لوگوں نے اس ٹوئیٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خاتون ایئرہوسٹس کا مذاق اڑانے والوں کو برا بھلا کہہ ڈالا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024