• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بہاول پور آئل ٹینکر سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 214 ہوگئی

شائع July 6, 2017

بہاول پور: احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 214 تک تجاوز کرگئی۔

حادثات و ایمرجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق، اب تک 125 میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی تعداد 88 ہے۔

ڈاکٹر عامر بخاری کا کہنا تھا کہ بستی اعظم جویا قبرستان میں وقتی طور پر دفن کی جانے والی 125 میتوں کی شناخت کے لیے اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ورثاء میں سے 132 افراد کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہاول پور میں سانحہ کیوں ہوا، اب کیا ہوگا؟

زخمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 21 مریض موجود ہیں، جبکہ احمد پور شرقی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں 8، نشتر ہستال میں 14 اور جناح ہسپتال میں 6 زخمی زیرِ علاج ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے 17 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے.


یہ خبر 6 جولائی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024