• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کان کے ان حصوں کی اہمیت جانتے ہیں؟

شائع July 6, 2017
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

انسانی جسم کسی کائنات سے کم نہیں جس کے اپنے قوانین اور اسرار ہیں، جن میں سے متعدد کا ابھی انکشاف ہونا باقی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کان کے باہر سامنے کی جانب ایک تکونا ابھار اور بیرونی کنارے کے خمدار ابھار آخر کس مقصد کے لیے ہیں؟

درحقیقت یہ بہت اہم عضو ہیں جن کی اہمیت کا اکثر افراد کو علم ہی نہیں اور بس اسے کان کا حصہ ہی سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہاتھوں کی لکیریں مستقبل کا حال بتاتی ہیں؟

طبی زبان میں اسے Tragus اور antitragus کہا جاتا ہے اور یہ صرف گوشت کا ٹکڑا نہیں۔

درحقیقت تکونا ابھار ہمیں پیچھے سے آنے والی آوازوں کو سننے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح یہ ان کو ایمپلی فائی کرنے کے ساتھ ساتھ یہ جاننے میں بھی مدد دیتا ہے کہ وہ آواز یا آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں : بھنوؤں کے درمیان یہ جگہ کیوں ہوتی ہے؟

یہی کام بیرونی کنارے کے خمدار ابھار سامنے سے آنے والی آوازوں کے ساتھ کرتا ہے۔

تو کیا آپ کو اس جگہ کی اہمیت کا علم تھا؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

AK Jul 06, 2017 02:08pm
New info. . . Interesting!!!
Rana Farhan Jul 06, 2017 05:09pm
Bilkul b nai ta ...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024