• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 2کروڑ کی گرانٹ جاری

شائع July 5, 2017

آئندہ سال پاکستان اور شارجہ میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 50کروڑ روہے درکار ہیں اور ہم نے حکومت پنجاب اور دیگر اسپانسرز سے اس سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے رقم جاری کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آٹھ فل ممبرز کو دعوت دی گئی ہے جن میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈین جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔

سلطان شاہ نے بتایا کہ چار ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ دیگر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے لہٰذا تمام ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ میزبانی شارجہ اور پاکستان دونوں جگہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری 2018 تک شارجہ اور پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024