• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

لیہ: بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 10 افراد ہلاک

شائع July 5, 2017
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس—فوٹو: ڈان نیوز
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس—فوٹو: ڈان نیوز

لیہ: صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں ایک مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ لیہ کے کروڑ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھکر، ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ 4 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے چند زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں: جہلم: کار اور وین میں تصادم ، 14 افراد ہلاک

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیاں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 سے ملک میں ہر سال تقریباً 9 ہزار ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024