• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اننایا پانڈے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کا حصہ؟

شائع July 4, 2017 اپ ڈیٹ November 28, 2017

بولی وڈ کی بلاک بسٹر مووی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے سیکوئل کی تیاریاں تو کب سے جاری ہیں، مگر تاحال اس حوالے سے باقاعدہ کام کی شروعات نہیں کی جاسکی۔

فلم ساز کرن جوہر نے اپنی 2012 میں آنے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا سیکوئل بنانے کا تو اعلان کر رکھا ہے، تاہم انہوں نے اداکاراؤں کے نام نہیں بتائے۔

کرن جوہر نے اپنی 45 ویں سالگرہ پر فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی فلم کی طرح اس فلم میں بھی نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کون سے نئے چہرے متعارف کرانے جا رہے ہیں؟

#graduation #ananyapanday #bhavanapanday #chunkypanday #lovethem #somuch #bestdad #bestmom #bestgirl

A post shared by Ananya Panday Fp 👑| Karen (@ananyapandayfp) on

تاہم بعد ازاں کرن جوہر کی ٹیم نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ٹائیگر شروف کی تصدیق کردی تھی، تاہم ہیروئنز کا نام نہیں بتایا تھا۔

کئی ماہ سے بولی وڈ میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ کرن جوہر کی سیکوئل فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ذریعے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو متعارف کرایا جائے گا۔

تاہم اب بھارتی اخبار ڈی این اے کے مطابق فلم کی ٹیم سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فلم اسٹار چنکی پانڈے کی بیٹی اننایا پانڈے کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر بھی صنم سعید کے مداح

اپنے بولی وڈ ڈیبیو کے لیے اننایا پانڈے نے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں، انہوں نے یاسمین کراچی والا سے ڈانس اور فٹنیس تربیت لینا شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ اننایا پانڈے اس وقت گریجوئیشن کر رہی ہیں، خیال کیا جا رہے کہ گریجوئیشن کے امتحانات کے بعد فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

#bestgirl #ananyapanday #beautiful #awesome #amazing #loveher #somuch Fuck your bad vibes 👌🏻

A post shared by Ananya Panday Fp 👑| Karen (@ananyapandayfp) on

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کا مشورہ، کنگنا رناوٹ کا کرارا جواب

فلم کے سیکوئل میں ایک ہیرو جب کہ 2 ہیروئنز کاسٹ کی جائیں گی، اس فلم کی پہلی سیریز میں ایک ہیروئن کے مقابلے 2 ہیروز کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ذریعے کرن جوہر نے عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کو متعارف کرایا تھا، جو آج مقبول اداکار بن چکے ہیں۔

My lovelyyyy girl Congratulations !!!! All the best !! B7ebikkkk anaaa !!! #ananyapanday #chunkypanday #bhavanapandey #graduation

A post shared by Ananya Panday Fp 👑| Karen (@ananyapandayfp) on

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024