• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

آیت اللہ خامنہ ای کا کشمیری عوام کی حمایت پر زور

شائع July 4, 2017

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ملک کی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی ایک رپورٹ کے مطابق خامنہ ای نے عدلیہ پر زور دیا کہ قانونی اور انسانی حقوق کے معاملات کی سختی سے حمایت یا مخالفت کریں، تاکہ پوری دنیا کو اپنے موقف سے آگاہ کیا جاسکے۔

عدالتی نظام سے تعلق رکھنے والے سربراہان اور عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو نائیجیریا کے شیعہ عالم شیخ زک زکی کی بھی حمایت کرنی چاہیے، جنھیں حکومت نے حراست میں لے رکھا ہے۔

اس سے قبل خامنہ ای نے عید الفطر کے خطبے کے دوران مسلم دنیا پر بحرین، یمن اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت پر زور دیا تھا، جسے 7 سالوں میں ان کی جانب سے کشمیر کی پہلی کھلے عام حمایت تصور کیا گیا۔

اس سے قبل جب 2010 میں انھوں نے کشمیر کے بارے میں بات کی تھی تو ہندوستانی حکومت نے تہران کے سامنے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا، 'مسلم امہ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی قوم، غزہ کے لوگوں، افغانستان، پاکستان، عراق اور کشمیر کے لوگوں کو مدد فراہم کریں اور امریکا اور صیہونی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کریں'.

اس سے قبل رواں برس اپریل میں ایران نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کی بناء پراپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا تھا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک-بھارت کشیدگی کم کرکے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ثالث بننے کے لیے تیار ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

عرفان انور Jul 04, 2017 09:28pm
عالم اسلام کے حالیہ گھٹن زدہ حالات میں سید علی خامنائی صاحب کا یہ بیان یقینا ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔ موجودہ حالات میں جبکہ دنیا میں نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں اور عالم اسلام خاص طور پہ نشانہ بنتا نظر آتا ہے، ایسے مدبرانہ اور جرآت مندانہ بیانیہ کی ہر راہنما سے توقع کی جانی چاہئے ایک ایسے وقت میں جب کئی 'برادر اسلامی ملک' کشمیر اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم پہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں اور امت مسلمہ کی وحدت کو قائم رکھنے میں کوئی مثبت کردار ادا کر نے سے 'قاصر' ہیں، خامنہ ای صاحب نے ایک مدبر اور صاحب بصیرت راہنما کی طرح دو ٹوک بیان جاری کیا ہے شکریہ سید علی خامنہ ای
عمر بشیر خان Jul 05, 2017 12:22pm
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مسئلہ کشمیر سے تازہ بیان سے یہ بات واضح ہوگی ہے ۔ کہ ایران کی حکومت کو عالمی سطح پر ’’پاکستان کی اہمیت‘‘ کا انداز ہوگیا ہے ۔ اور اب تہران ،نیو دہلی کی بجائے اسلام آباد کو زیادہ اہمیت دینے شروع ہوگیا ہے ۔ تاکہ خط میں اس کے مفاد ات کو تحفظا ہوسکے ۔ ویسے پاکستان ، بھارت اور ایران اور افغانستان کے درمیان بہتر سے بہتر تعلقات ہی عالمی امن اورخط کے عوام کے مفاد میں ہیں
Hussain e Muhammad Jul 05, 2017 06:27pm
@عرفان انور Very appreciable statement. Other countries especially Islamic world should follow his point of view.

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025