• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

قطر نے سعودی اتحادیوں کےمطالبات کا جواب دےدیا

شائع July 3, 2017

قطر نے سعودی عرب اور اتحادیوں کے مطالبات کا جواب دے دیا جبکہ سعودی اتحادیوں نے قطر کو اپنے تحفظات پر غور کے لیے دیے گئے الٹی میٹم میں مزید 48 گھنٹے کا توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے جواب کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں لیکن ایک عہدیدار نے بتایا کہ قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الجاسم الثانی نے کویت کا مختصر دورہ کیا جو اس معاملے پر ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے 22 جون کو 13 مطالبات پیش کرتے ہوئے 2 جولائی کی ڈیڈلائن دی تھی تاہم انھوں نے پیر کو ڈیڈلائن کو مزید طول دینے کا اعلان کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کویتی امیر کی درخواست پر ہم الٹی میٹم کو بڑھا رہے ہیں جو 2 جولائی کو ختم ہورہا تھا۔

عرب ممالک نے قطر سے اخوان المسلمون کی معاونت نہ کرنے، ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے، ایران سے تعلقات ختم کرنے اور ملک سے ترکی کے ملٹری بیس کو ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کیے تھے۔

مزید پڑھیں:عرب ممالک کے قطر سے 13 مطالبات

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے 5 جون کو قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کےبعد خطے میں سفارتی بحران پیدا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب قطر نے دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔

خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے بعد کویت کے علاوہ کئی مغربی ممالک نے بحران کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:عرب کشیدگی: ’کویت ثالثی کی کوشش کررہا ہے‘

جرمنی کے وزیرخارجہ سگمار گیبرئیل نے اسی حوالے سے خیلجی ممالک کا دورہ شروع کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تنازع کے خاتمے کے لیے 'سنجیدہ مذاکرات' کی ضرورت ہے۔

گیبرئیل کا کہنا تھا کہ 'ہمیں پریشانی ہے کہ بدگمانی اور نااتفاقی سے تمام فریقین اور پورا خطہ کمزور ہوسکتا ہے'۔

جرمن وزیرخارجہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024