• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1900 پوائنٹس گرگیا

شائع July 3, 2017
کے ایس ای 100 انڈیکس چارٹ — فوٹو اسکرین شاٹ
کے ایس ای 100 انڈیکس چارٹ — فوٹو اسکرین شاٹ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ٹریڈنگ کے دوران ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 1 ہزار 900 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

دن کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار 5 سو 65 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا تاہم کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس 4 اعشاریہ 08 فیصد کم ہو کر 44 ہزار 665 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران آغاز سے ہی مندی دیکھنے میں آئی، سب سے زیادہ متحرک بینکنگ کا شعبہ نظر آیا جس میں 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے سینیئر تجزیہ نگار احسان محنتی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کی وجہ سے مارکیٹ میں منفی رجحان جاری ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے احسان محنتی نے بتایا کہ کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف بھی جاسکتا ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر ہوگی۔

احسان محنتی کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں غیر یقینی کی صورتحال میں 10 جولائی تک مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا، کیونکہ اس دن پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 77 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت تقریباً 7 ارب 2 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت ہوئے جن میں سے 27 کی قدر میں اضافہ، 321 کی قدر میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jul 03, 2017 04:14pm
kکوئی بات نہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024