• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

برمودا ٹرائی اینگل کے اسرار میں مزید اضافہ

شائع July 2, 2017
— فوٹو بشکریہ chadonka انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ chadonka انسٹاگرام پیج

برمودا ٹرائی اینگل کو دنیا کے چند پراسرار ترین خطوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں بحری جہازوں اور طیاروں کے حیران کن طور پر غائب ہونے کی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

اور اب اس خطے میں سمندر سے ابھرنے والے ایک جزیرے نے اس کے اسرار کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں : برمودا ٹرائی اینگل کا 'معمہ حل' ہونے کا دعویٰ

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساحلی علاقے شمالی کیرولائنا کے قریب ایک نیا جزیرہ نمودار ہوا ہے جو کہ مہم جو سیاحوں اور فوٹو گرافرز کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔

یہ جزیرہ موسم بہار میں ابھرنا شروع ہوا جس کے بعد یہ بتدریج نمایاں ہوتا چلا گیا۔

وہاں کے مقامی رہائشیوں کے مطابق ہر دس سے پندرہ سال کے دوران ہمیں کچھ ڈرامائی دیکھنے کو ملتا ہے مگر یہ ہماری زندگی میں نظر آنے والا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔

یہ جزیرہ جسے شیلی آئی لینڈ کا نام دیا گیا ہے، کو ماہرین نے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جانے سے گریز کریں۔

ماہرین کے مطابق لوگوں کو وہاں چہل قدمی یا اس کے ارگرد تیراکی سے گریز کرنا چاہئے جس کی وجہ شارک مچھلیوں کے حملے کے ساتھ ساتھ کرنٹ اور ڈوبنے کا خطرہ ہے۔

ان کے بقول اس جزیرے کے ارگرد پانچ فٹ لمبی شارکیں اور اسٹرنگ ریز کو تیرتے دیکھا گیا ہے۔

ہلال کی شکل کا یہ جزیرہ ایک میل لمبا اور چار سو فٹ چوڑا ہے۔

یہ جزیرہ سمندر میں اس جگہ ابھرا ہے جو کہ برمودا ٹرائی اینگل میں شامل ہے جس کے اندر سمندر کا چار لاکھ چالیس ہزار میل کا رقبہ آتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اوسطاً ہر سال یہاں چار طیارے اور بیس کشتیاں گم ہوجاتی ہیں جن کا نام و نشان نہیں ملتا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024