• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

آن لا این سنگ نے مکس مارشل آرٹس میں تاریخ رقم کر دی

شائع July 2, 2017 اپ ڈیٹ October 17, 2017

دنیا بھر میں مکس مارشل آرٹس کے ایک اندازے کے مطابق ایک ارب سے زائد مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں بالاخر ختم ہوئیں اور 30 جون کی شام کو ون چیمئن شپ کی جانب سے میانمار کے شہر یانگون میں روس سے تعلق رکھنے والے مکس مارشل آرٹسٹ وٹالی بگ ڈیش اور میانمار کے آنگ لا این سنگ کے درمیان ون مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوبارہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

رواں سال دوسری مرتبہ منعقد ہونےوالے اس مقابلے میں روس کے مارشل آرٹسٹ وٹالی بگ ڈیش کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے تھے جبکہ آنگ لا این سنگ کو ثابت کرنا تھی کہ وہ گذشتہ مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کر پائے تھے۔

دونوں پہلوانوں کے درمیان 25 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں برمیز پائیتھن کہلانے والے مکس مارشل آرٹسٹ آنگ لا این سنگ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے میانمار کے پہلے فاتح قرار پائے اور وٹالی بگ ڈیش کو شکست دے کر ون مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

شاندار مقابلے میں کامیابی کے ساتھ آنگ لا این سنگ نے یہ ثابت کیا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لئے کس قدر کڑی محنت کی تھی جبکہ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے بھی انھیں بھرپور پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں:ون مِڈل ویٹ چیمپیئن شپ: مکس مارشل آرٹس کا بڑا مقابلہ

فتح کے بعد بات کرتے ہوئے آنگ لا این سنگ کا کہنا تھا کہ میں یہ جیت خدا، میانمار کی حمایت اور اپنے دوستوں کی مدد کے بغیر نہیں حاصل کر سکتا تھا۔ نہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے، نہ ہی میں اچھا اور تیز کھلاڑی ہوں لیکن آپ سب کا ساتھ مجھے حوصلہ اور مضبوطی دیتا ہے اور مجھے ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لئے اسی کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایشیا کے چند بڑے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے والے اداروں میں سے ایک ون-چیمپیئن شپ کی جانب سے ون مِڈل ویٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ورلڈ چیمپیئن وٹالی بگ ڈیش کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا تاہم ان کے حریف کے بیمار ہو جانے کے باعث قرعہ برمیز پائیتھن کہلانے والے میانمار کے مکس مارشل آرٹسٹ آنگ لا این سنگ کے نام نکلا تھا۔

برمیز پائیتھن کو اس عالمی مقابلے میں حصہ لینے سے دس دن قبل نوٹس دیا گیا۔ اس انتہائی کم دورانیے کے نوٹس کے باوجود مکس مارشل آرٹسٹ آنگ لا این سنگ نے اس دعوت کو قبول کیا اور بین الاقوامی فاتح بننے کے لیے جی دار مقابلہ کیا تاہم وٹالی بگ ڈیش اس مقابلے میں فاتح قرار پائے لیکن وہ مقابلے میں اپنے حریف مارشل آرٹسٹ آنگ لا این سنگ کو ناک آوٹ نہیں کر سکے۔

تاہم اس مقابلے کے بعد دنیا بھر کے شائقین کو اس وقت حیرت ہوئی جب مقابلے کے شکست خوردہ آنگ لا این سنگ نے ورلڈ چمپیئن وٹالی بگ ڈیش کو دوبارہ مقابلے کا چیلنج کیا جسے وٹالی نے قبول کر لیا۔

اس میچ کے حوالے سے دنیا بھر کے مکس مارشل آرٹس کے مبصرین نے اپنی رائے دی تھی جن میں سے بیشتر کا کہنا تھا کہ آن لا این سنگ کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا بھرپور موقع دیا جا رہا ہے جس کا انھیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

30جون کو منعقدہ اس مقابلے کا دنیا بھر میں مداح بے چینی سے انتظار کر رہے تھے اور رپورٹس کے مطابق اس مقابلے کو 118 ممالک میں ایک ارب سے زائد افراد نے براہ راست دیکھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025