• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ملتان: زائرین کی وین میں آتشزدگی،5 افراد جاں بحق

شائع July 2, 2017
ملتان میں مسافر وین کے ایل پی جی سلینڈر میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: ڈان نیوز
ملتان میں مسافر وین کے ایل پی جی سلینڈر میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ہوگئے— فوٹو: ڈان نیوز

ملتان: لیہ سے ملتان جانے والی زائرین کی وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیڈ محمد والا میں چلتی ہوئی وین کے ایل پی جی سلینڈر میں آگ لگ گئی جس کو وہاں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسافر وین میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 30 افراد سوار تھے جن میں 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ پر زخمیوں اور لاشوں کو وین سے نکالا اور انہیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔

وین میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو لیہ سے زیارت کے لیے ملتان جارہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے جھلسے ہوئے افراد پہلے ہی برن سینٹر میں زیر علاج ہیں۔

ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی

اس واقعے سے ایک گھنٹہ قبل ہی ملتان کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں ملتان کی ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف رہیں۔

یاد رہے کہ عید الفطر سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے دلخراش سانحہ پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کےنتیجے میں 200 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024