• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

زرمبادلہ کے عالمی ذخائر، ڈالر کے حصے میں کمی

شائع July 2, 2017

نیویارک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے عالمی ذخائر میں ڈالر کا حصہ کم ہوا جبکہ چینی یو آن کا حصہ مستحکم رہا۔

عالمی میڈیا نے آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں ڈالر کی شکل میں رکھے گئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5.71 کھرب ڈالر (64.5 فیصد) رہی جو 2016 کی آخری سہ ماہی میں 5.50 کھرب ڈالر (65.2 فیصد) رہی تھی۔

غیر ملکی زر مبادلہ کے عالمی ذخائر میں چینی یو آن کا حصہ 2016 کی آخری سہ ماہی میں 0.9 فیصد رہا تھا جو رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران بھی اس سطح پر قائم رہا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024