• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سرخ پیاز کینسر کے لیے مفید

شائع July 1, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پیاز کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے، برگر سے لے کر ہوٹل پر کھانا کھاتے وقت اسے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔

پیاز کو جہاں گھروں میں کھانے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اسے گھریلو طبی ٹوٹکوں کے لیے آزمایا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں پیاز کی کم سے کم 5 اقسام پائی جاتی ہیں، جو تقریبا ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیاز پر پابندی؟

پاکستان میں زیادہ تر تو سفید پیاز ہوتے ہیں، تاہم ملک میں ہلکے سرخ رنگ کے پیاز بھی پائے جاتے ہیں جو طبی حوالے سے پیاز کی دیگر اقسام سے نہایت مفید ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سرخ پیاز بریسٹ اور کولون سمیت کینسر کی تمام اقسام کے لیے نہایت ہی مفید ہیں۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سائنس جرنل میں شائع کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیولف اونٹاریو کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرخ پیاز میں اینتھو سایانن اور کیوریسٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، جو کینسر کے سیلز کی افزائش کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پیاز سے ڈر کیسا؟

یونیورسٹی آف گیولف کے ماہرین نے پیاز کی 5 اقسام کا تجزیاتی مطالعہ کیا، اور ان کے استعمال کی وجہ سے صحت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔

مطالعہ سے پتہ چلا کہ پیاز کو پانچوں اقسام انسانی صحت کے لیے مفید ہیں، مگر باقی تمام اقسام میں کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے، لیکن سرخ پیاز دنیا کی بڑی بیماری کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں پیاز کی کسی بھی قسم کو نقصان دہ قرار نہیں دیا، جب کہ لوگوں کو تجویز دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرخ پیاز کا استعمال کریں۔

سرخ پیاز نہ صرف کینسر کے مریضوں کے لیے مفید ہے، بلکہ یہ عام لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کینسر کے امکانات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024