• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرسٹیانو رونالڈو کے گھر جڑواں بچوں کی آمد

شائع June 30, 2017

پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف اور کامیاب فوٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں سروگیسی عمل (کرائے کی کوکھ) کی مدد سے دو جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش کا اعلان فٹ بالر نے 2010 میں کیا تھا، اس کا نام انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر رکھا۔

کرسٹیانو رونالڈو کے جڑواں بچوں کا نام ایوا اور میتیو رکھا گیا ہے جن کے ہمراہ انہوں نے فیس بک پر ایک تصویر بھی شیئر کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان جڑواں بچوں کی پیدائش رواں ماہ کے آغاز میں ہوئی تھی تاہم اپنی نیشنل ٹیم کے درمیان جاری میچ کی وجہ سے انہیں پرتگال چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی، جس کے باعث وہ تقریباً ایک ماہ بعد اپنے بچوں سے ملاقات کرنے امریکا پہنچے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور ہدایت کار کرن جوہر بھی سروگیسی عمل (کرائے کی کوکھ) کی مدد لے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024