• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئل ٹینکر سانحہ: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 190 ہوگئی

شائع June 29, 2017 اپ ڈیٹ June 30, 2017

عید سے ایک روز قبل اتوار کو بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 190 ہوگئی۔

بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 157 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ملتان کے نشاط ہسپتال، بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال اور لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

لاہور کے جناح ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: آتشزدگی سے ہلاک 125 افراد کو دفنادیا گیا

جناح ہسپتال میں مزید 17 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں سے 5 کے جسم 90 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں۔

آتشزدگی سے ہلاکتوں کا واقعہ عید سے ایک روز قبل اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا اور قریبی گاؤں کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد پیٹرول کو جمع کرنے میں مصروف ہوگئی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی، تاہم کہا جارہا ہے کہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے اٹھنے والی چنگاری نے آگ کی شدت میں اضافہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024