• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مری: مسافر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری، 12 افراد ہلاک

شائع June 29, 2017 اپ ڈیٹ June 30, 2017

مری میں چھرہ پانی کے قریب مسافر لفٹ ٹوٹ کر گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مری واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔

چھرہ پانی کے قریب ٹوٹ کر گرنے والی ڈولی لفٹ 400 فٹ گہری کھائی اور نالے کے اوپر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی تھی۔

یہ مسافر لفٹ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں شرآفانی اور بنواری کے درمیان سفر کا واحد راستہ تھا۔

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق واقعے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاشیں اہل علاقہ نے خود اٹھالی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ سے صرف 2 شدید زخمی ملے اور 1122 ریسکیو کے عملے نے جائے حادثہ سے کوئی لاش نہیں اٹھائی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ادھر ڈان ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو عملے نے امدادی کارروائیوں کے دوران لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جس وقت مسافر لفٹ کو حادثہ پیش آیا اس میں 12 افراد سوار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024