• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

شائع June 29, 2017 اپ ڈیٹ July 1, 2017

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر اعوان نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ڈان نیوز سے گفتگو کے دوران سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نہال ہاشمی نہیں جو استعفیٰ دے کر مکر جائے۔

مزید پڑھیں: بابر اعوان کل تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،عمران خان کا دعویٰ

سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بذریعہ ڈاک اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے اور استعفے کی تصدیق کے لیے چیئرمین سینیٹ نے جب بھی بلایا حاضر ہو جاؤں گا۔

بابر اعوان نے اپنے استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کیں۔

گذشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے پی پی پی سے 21 سالہ رفاقت کو ختم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اس موقع پر بابراعوان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے کپتان کو خوش آمدید کہتا ہوں، سینیٹ کی نشست چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت بھی چیلنج تھا۔

خیال رہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پی پی پی کے رہنما بابر اعوان 23 جون کو ان کی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024