• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فیس بک نے 2 ارب صارفین کا سنگ میل طے کرلیا

شائع June 28, 2017 اپ ڈیٹ June 29, 2017
— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

دنیا کی ایک چوتھائی سے زائد آبادی اب ہر ماہ فیس بک استعمال کرنے لگی ہے۔

مارک زکربرگ نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ' آج صبح فیس بک برادری آفیشلی طور پر دو ارب کے سنگ میل تک پہنچ گئی ہے'۔

اس وقت فیس بک کے مقابلے پر کوئی بھی نظر نہیں آتا کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب، وی چیٹ کے 889 ملین اور ٹوئٹر کے 328 ملین ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک: ایک ارب انسان ایک دن میں لاگ ان

اس سے ہٹ کر فیس بک کی دیگر ایپس یعنی واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر ایسی ایپس ہیں جن کے ماہانہ صارفین ایک ارب سے زائد ہیں۔

دونوں ایپس کے صارفین کی تعداد ایک جتنی یعنی ایک ارب بیس کروڑ ہے جبکہ انسٹاگرام استعمال کرنے والے 70 کروڑ ہیں۔

تیرہ سال پہلے سامنے آنے والی فیس بک نے ایک ارب کا ہندسہ اکتوبر 2012 میں چھوا تھا اور پانچ سال سے کم وقت میں اس نے مزید ایک ارب صارفین کو حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے 16 اقسام کے صارفین

فیس بک کے استعمال کرنے والے افراد اس پر اب زیادہ وقت بھی گزارنے لگے ہیں اور 66 فیصد صارفین روزانہ اس پر لاگ ان ہوتے ہیں جبکہ 2012 میں یہ شرح 55 فیصد تھی۔

گزرتے وقت کے ساتھ اس سوشل میڈیا میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں جیسے لائیکس، ری ایکشن، ویڈیو، اینیمیٹڈ تصاویر، لائیو ویڈیو اسٹریمنگ اور دیگر۔

فیس بک کے بانی نے اعلان کررکھا ہے کہ انہوں نے 2030 تک صارفین کی تعداد 5 ارب تک پہنچانے کا ہدف طے کیا ہے جس کے لیے ترقی پذیر ممالک پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024