• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی

شائع June 26, 2017
جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دعا کی — فوٹو: آئی ایس پی آر
جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دعا کی — فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا اور اس موقع پر اگلے مورچوں میں موجود نوجوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی — فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی — فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں امن و استحاک کے لیے دعا کی۔

اس کے علاوہ انھوں نے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور ان کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024