• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برطانیہ: خاتون نے عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھادی

شائع June 26, 2017

برطانیہ میں نمازعید کے اجتماع پر کار چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

نیو کاسل میں اتوار کو ویسٹ گیٹ اسپورٹس سینٹر کے باہر ہونے والے نمازعید کے اجتماع میں ایک خاتون اپنی کار لے کر چڑ دوڑیں جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

پولیس کا ماننا ہے کہ ڈرائیور خاتون اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کا جشن منارہی تھیں اور اسی دوران ان سے یہ غلطی سرزد ہوئی۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ڈیرن بیسٹ نے کہا کہ 42 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہیں لیکن اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ جس کی بنیاد پر ہم اسے دہشتگردی کی واردات کہہ سکیں لیکن یہ انتہائی حساس معاملہ ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کے محرکات پتہ چل سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024