• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران 2 کشمیری ہلاک

شائع June 26, 2017
بھارتی فوج نے علاقے میں 6 کلو میتر تک ناکہ بندی کی—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی فوج نے علاقے میں 6 کلو میتر تک ناکہ بندی کی—فوٹو: اے ایف پی

سری نگر: بھارتی فوج کی جانب سے ایک فوجی افسر کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ 24 جون کو سری نگر کے پنتھا چوک پر ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے 18 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 6 کشمیری جاں بحق

امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج نے ایک اسکول کا محاصرہ کیا، جہاں کشمیری عسکریت پسند موجود تھے۔

جھڑپوں کے دوران 2 کشمیری ہلاک، جب کہ بھارتی فوج کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے نے انڈین پیراملٹری فورس کے ترجمان راجیش یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فوج اور کمشیری عسکریت پسندوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے حملے کے رد عمل میں شروع کیے گئے آپریشن کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ کشمیری کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس جولائی سے مسلسل کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں، جولائی 2016 میں مجاہد کمانڈر برہان الدین وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیری نوجوان غصے میں ہیں۔

بھارتی فوج کے مظالم سے اب تک درجنوں کشمیری ہلاک ہوچکے، جب کہ بھارتی فوج نے چند ماہ قبل کشمیریوں پر بیلٹ گنوں کا استعمال کرتے ہوئے 700 کے قریب کشمیریوں کو بینائی سے بھی محروم کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024