• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

رات دیر سے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ

شائع June 25, 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ رات کا کھانا تاخیر سے کھانے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پین یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شام ڈھلتے ہی کھانا نہ کھانا جسمانی وزن میں اضافے، فیٹ میٹابولز، اور امراض قلب سمیت ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : کیا کھانا کسی مخصوص وقت پر نہیں کھاتے؟

اس تحقیق کے دوران دو ماہ تک صحت مند افراد کے غذائی اوقات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات گئے کھانا کھاتے ہیں، ان میں انسولین کی مزاحمت، کولیسٹرول میں اضافہ اور ٹرائی گلیسیڈر کی سطح بدتر پائی گئی۔

اسی طرح ہارمونز کے نظام میں بھی منفی اثرات دیکھنے میں آئے اور بھوک کو بڑھانے والے ہارمون کی سطح میں تاخیر سے اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : رات گئے کھانا فالج کا خطرہ بڑھائے

تحقیق کے مطابق نیند میں کمی کے اثرات تو جسمانی وزن اور میٹابولزم پر پڑتے ہی ہیں مگر رات گئے کھانا بھی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ شام میں جلد کھانے سے مختلف امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے جبکہ جسمانی توانائی اور ہارمونز کے نظام کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں تاخیر سے کھانا جسم میں گلوکوز اور انسولین کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ ذیابیطس جیسے مرض کا باعث بن سکتا ہے جبکہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسیڈر امراض قلب، فالج اور ہائی بلڈ پریشر جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والے عوامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024