• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چین، پاکستان،افغانستان علاقائی تعاون کے7 نکاتی فارمولے پرمتفق

شائع June 25, 2017 اپ ڈیٹ June 26, 2017

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے دورے کے بعد پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے، افغان امن عمل کی بحالی اور طالبان سے مذاکرات، پاک افغان مشترکہ کرائسس مینجمنٹ میکانزم کی تشکیل اور چارفریقی رابطہ گروپ دوبارہ بحال کرنے سمیت 7 نکاتی فارمولے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین 7 نکاتی فارمولے پر اتفاق ہوا۔

اعلامیے کےمطابق چینی وزیرخارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کی دعوت پر دونوں ممالک کا دورہ کیااور اس دوران تینوں ممالک کے مابین افغان مسائل، پاک افغان تعلقات اور سہہ فریقی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق تینوں فریقین علاقائی امن، روابط، اقتصادی تعاون، سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے.

چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ہرممکن کردار ادا کرے گا اوردہشت گردی کے خلاف تعاون اور سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ کیا جائے گا۔

پاکستان، افغانستان اور چین نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں بالخصوص اقتصادی تعاون پر مذاکرات کے لیے وزرائے خارجہ کی سطح پربات چیت کے عمل پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:'چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جُز'

سہہ فریقی وزرائے خارجہ میکانزم باہمی مفادات کو آگے بڑھائے گا جس کا پہلا مرحلہ اقتصادی تعاون سے شروع ہوگا۔

تینوں ممالک نےاس بات پر اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کااستعمال نہیں بلکہ مفاہمتی عمل میں ہے اور عمل کی کامیابی کے لیے پاکستان، چین اور افغان مثبت کردار ادا کریں گے۔

افغان طالبان کو مفاہمتی عمل میں شامل کرنے کے حوالے سے انھیں دعوت دینےپر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ کرائسس مینجمنٹ میکانزم کی تشکیل پربھی اتفاق ہوگیا جس کے تحت خفیہ معلومات کا بروقت تبادلہ، دہشتگردوں کی نقل و حمل اور دیگر امورکو دیکھا جائے گا۔

مشترکہ میکانزم کے تحت پاک، افغان تعلقات پر منفی تاثر کے حامل عوامل کو کم کیا جا سکے گا جبکہ چین اس میکانزم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

افغان مفاہمت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم، افغان رابطہ گروپ جلد بحال کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024