• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

اے پی ایس حملے کےبعد پاکستان میں بڑے خونی واقعات

شائع June 24, 2017

آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں 2014 میں دہشت گردی کا ناقابل فراموش واقعہ پیش آیا جس کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کا سلسلہ رکا نہیں اور چند مزید ایسے واقعات پیش آئے جہاں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے سے جہاں وکلا کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا وہی شاہ نورانی اور لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکوں سے کئی جانیں چلی گئیں۔

اے پی ایس واقعےکے بعد پاکستان میں رونما ہونے والے 7 خونی واقعات کی تفصیل ذیل میں بیان کی جارہی ہے۔

شکارپور امام بارگا دھماکا، 60 افراد ہلاک

شکار پور کا واقعہ 2015 میں پیش آیا—فائل/فوٹو:اے ایف پی
شکار پور کا واقعہ 2015 میں پیش آیا—فائل/فوٹو:اے ایف پی

تاریخ: 30 جنوری 2015

ہلاکتوں کی تعداد: 60 افراد ہلاک اور 50 زخمی

جائے وقوعہ: کربلا مولا امام بارگاہ، شکار پور

ہدف: جمعہ کی نماز کے لیے جمع ہونے والے شیعہ برادری کے افراد

حملے کی ذمہ داری: جنداللہ

کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ

اسماعیلی برادری کے افراد کو لے جانے والی بس کا نشانہ بنایا گیا—فائل/فوٹو: اے پی
اسماعیلی برادری کے افراد کو لے جانے والی بس کا نشانہ بنایا گیا—فائل/فوٹو: اے پی

تاریخ: 13 مئی 2015

ہلاکتوں کی تعداد: 45 افراد ہلاک اور 15 زخمی

جائے وقوعہ: صفورہ چورنگی کراچی

ہدف: اسماعیلی برادری کی بس

حملے کی ذمہ داری: جنداللہ

لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکا

لاہور میں عوامی پارک میں دھماکا کیا گیا جہاں بڑا جانی نقصان ہوا—فائل/فوٹو:اے پی
لاہور میں عوامی پارک میں دھماکا کیا گیا جہاں بڑا جانی نقصان ہوا—فائل/فوٹو:اے پی

تاریخ: 27 مارچ 2016

ہلاکتوں کی تعداد:74 افراد ہلاک اور 300 زخمی

جائے وقوعہ: گلشن اقبال پارک لاہور

ہدف: ایسٹر منانے والی عیسائی برادری

حملے کی ذمہ داری: جماعت الاحرار

کوئٹہ سول ہسپتال پر دھماکا

کوئٹہ میں وکلا کو نشانہ بنایا گیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
کوئٹہ میں وکلا کو نشانہ بنایا گیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

تاریخ: 8 اگست 2016

ہلاکتوں کی تعداد: 74 افراد ہلاک، 100 زخمی

جائے وقوعہ: سول ہسپتال کوئٹہ

ہدف:بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر بلال انورکاسی کے قتل کے موقع پر جمع ہونے والے وکلا

حملے کی ذمہ داری: جماعت الاحرار

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر کوئٹہ کو نشانہ بنایا—فائل/فوٹو:اے پی
دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر کوئٹہ کو نشانہ بنایا—فائل/فوٹو:اے پی

تاریخ: 24 اکتوبر 2016

ہلاکتوں کی تعداد: 61 ہلاک، 117 زخمی

جائے وقوعہ: پولیس اکیڈمی کوئٹہ

ہدف: زیرتربیت پولیس افسران

حملے کی ذمہ داری: لشکرجھنگوی العالمی/دولت اسلامیہ (داعش)

بلوچستان:شاہ نورانی پر خودکش دھماکا

بلوچستان پے در پے دہشت گردی کا نشانہ بنا—فائل/فوٹو:اے پی
بلوچستان پے در پے دہشت گردی کا نشانہ بنا—فائل/فوٹو:اے پی

تاریخ: 12 نومبر 2016

ہلاکتوں کی تعداد: 52 ہلاک، 102 افراد زخمی

جائے وقوعہ: شاہ نورانی مزار خضدار

ہدف: زائرین

حملے کی ذمہ داری: دولت اسلامیہ (داعش)

لال شہباز قلندر مزار پر بم دھماکا

لال شہباز قلندر میں زائرین دہشت گردی کا شکار ہوئے—فائل/فوٹو:اے پی پی
لال شہباز قلندر میں زائرین دہشت گردی کا شکار ہوئے—فائل/فوٹو:اے پی پی

تاریخ: 16 فروری 2017

ہلاکتوں کی تعداد: 88 ہلاک، 250 افراد زخمی

جائے وقوعہ: لال شہباز قلندر مزار سیہون

ہدف: زائرین

حملے کی ذمہ داری:دولت اسلامیہ (داعش)

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024