• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چین: مٹی کا تودہ گرنے سے 15 افراد ہلاک، 120 لاپتہ

شائع June 24, 2017 اپ ڈیٹ June 25, 2017

چین کے جنوبی صوبے سی چوان میں پہاڑ پر واقع گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 15 افراد ہلاک اور 120 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی ماؤزین حکومت کا کہنا تھا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے زِنمو گاؤں درجنوں گھروں کے تباہ ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن میں چار افراد کو بچا لیا گیا، تاہم بارش کے باعث تودے کے نیچے دبے افراد کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن نے سرکاری نشریاتی ادارے ’ سی سی ٹی وی‘ کو بتایا کہ اب تک ملبے سے 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں کے بعد علی الصبح مٹی کا تودہ گرنے سے 62 گھر تباہ، دریا کا دو کلومیٹر کا راستہ جبکہ ڈیڑھ کلومیٹر تک سڑک بلاک ہوگئی۔

آن لائن پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے میں دیکھا گیا کہ ریسکیو ورکرز نے مقامی افراد کی مدد سے روپ کے ذریعے مٹی کے بڑے تودے کو ہٹایا اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کیا۔

ریسکیو آپریشن میں پولیس، ملٹری ور فائر فائٹرز کے سیکڑوں اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

سی سی ٹی وی اور چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ژِنہوا‘ کا کہنا تھا کہ تودہ گرنے سے ملبے تلے دبنے والے 120 زائد افراد کئی گھنٹے بعد بھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے انچارج وانگ یونگبو کا کہنا تھا کہ ’وین چُوان زلزلے کے بعد یہ علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

2008 کے زلزلے میں سی چوان میں تقریباً 87 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024