• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نادیہ خان کی 17 سال بعد ڈراموں میں واپسی

شائع June 24, 2017
نادیہ خان اپنے ڈرامے میں سمیع خان اور صبا حمید کے ساتھ کام کریں گی — فوٹو/ فائل
نادیہ خان اپنے ڈرامے میں سمیع خان اور صبا حمید کے ساتھ کام کریں گی — فوٹو/ فائل

پاکستان کی نامور میزبان نادیہ خان 17 سالوں پر ایک مرتبہ پھر ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ’بگ بینگ پروڈکشنز چند دلچسیپ ڈرامے بنانے جارہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری، جس کی ہدایت کاری بدر محمود کررہے ہیں‘۔

نادیہ خان اپنے ڈرامے میں سمیع خان اور صبا حمید کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے کردار کے حوالے سے بہت زیادہ نہیں بتا سکتی، لیکن اتنا ضرور بتانا چاہوں گی کہ ڈرامے میں عام لوگوں کو پیش کیا گیا ہے، اس کی کہانی جذباتی ہے‘۔

ڈرامے میں سوشل میڈیا سے پیش آنے والے مسائل دکھائے جائیں گے۔

ڈراموں میں اپنی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پہلے مجھے لگتا تھا کہ ڈرامے میزبانی سے بہتر نہیں، لیکن اب یہ کافی بہتر ہوچکے ہیں، مجھے مشکل کردار کرنا پسند ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واپسی کے بعد انہیں کافی بہترین ڈراموں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024