• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل

شائع June 23, 2017
—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام
—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

سوشل میڈیا کے اس دور میں دیکھتے ہی دیکھتے نہ جانے کیا کیا وائرل ہوجاتا ہے، اس عمل سے جہاں کئی لوگوں کو شہرت ملتی ہے، تو کہیں اس کے باعث ذہنی کشیدگی کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

ایک دن پہلے ہی بولی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کے مرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی، جس وجہ سے وہ پریشان ہوئے، اور انہوں نے اپنی موت کی خبروں کی ترید کردی۔

ایسے ہی بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی خوبرو بیٹی 19 سالہ جھانوی کپور اور سیف علی خان کی 24 سالہ بیٹی سارہ علی خان کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام
—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان اور جھانوی کپور کرن جوہر کی نئی فلم میں؟

حالانکہ ان کی وائرل ہونے والی تصاویر کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے، بلکہ لوگ ان تصاویر میں دونوں کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔

جھانوی کپور اور سارہ علی خان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر اس وجہ سے وائرل ہوئیں کیوں کہ ان تصاویر میں دونوں کو ایک ہی رنگ اور ملتے جلتے ڈزائن کا کرتا پہنا ہوا ہے۔

حتیٰ کہ جھانوی کپوراور سارہ علی خان نے مختلف ڈزائن کے چپل، دوپٹے اورمیک اپ سمیت الگ الگ انداز کے ہئراسٹائل بنا رکھے ہیں، مگر پھر بھی لوگوں نے انہیں جڑواں قرار دیا۔

—فوٹو: جھانوی کپورانسٹاگرام
—فوٹو: جھانوی کپورانسٹاگرام

مزید پڑھیں: اداکار کو اپنی بیٹی کے اداکارہ ہونے کا خوف

کئی لوگوں کا خیال تھا کہ مستقبل کی سپراسٹار بننے والی دونوں لڑکیاں مکمل لباس اور کرتے میں زیادہ پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بولی وڈ میں ان دونوں کے بارے میں آج کل کافی چرچے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم ساز کرن جوہر ان دونوں سمیت مزید نئے چہروں کو اپنی فلم میں متعارف کرائیں گے۔

سارہ علی خان ان دنوں بولی وڈ کے ایک پروجیکٹ سے بھی منسلک ہیں، مگر کچھ دن قبل ہی ان کے والد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ’اتنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انہیں فلموں میں آنے کی کیا ضرورت ہے‘ اس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ شخصیات کے سوتیلے رشتے

دوسری جانب سری دیوی نے بھی حال ہی میں بھارتی اخبار کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ’ وہ اپنی بیٹی کو فلموں میں دیکھنے کے بجائے ان کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں‘، اس بیان پر سری دیوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

White kurtas are always classy 💫✨ #saraalikhan #janhvikapoor

A post shared by ۰ sara ali khan pataudi fc ۰ (@saraalikhanx) on

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024