• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

قطر کے لیے ترکی کا خوراک سے بھرا پہلا بحری جہاز روانہ

شائع June 23, 2017

استنبول: ترکی نے 4 ہزار ٹن خوراک سے لدا پہلا مال بردار بحری جہاز قطر کے لیے روانہ کر دیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے اس بحری جہاز پر سبزیاں، پھل اور خشک خوراک موجود ہے۔

اس سے قبل ترکی زمینی اور ہوائی راستوں سے بھی خلیجی ریاست قطر کو ضروری اشیا اور خوراک روانہ کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے قطر کو مرغی کے گوشت کی برآمد کا آغاز

دوسری جانب ایران روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار ٹن سے زائد پھل اور سبزیاں قطر بھیج رہا ہے۔

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ایران نے سبزیوں سے بھرے پانچ مال بردار ہوائی جہاز بھی قطر بھیجے تھے۔

ترکی اور ایران، عرب ریاستوں کی جانب سے قطر پر لگائی جانے والی مختلف پابندیوں کی مذمت کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی قطر کو اپنے پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ قطر سے ملحق سرحد کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا، جس سے قطر کو غذائی اجناس کی ترسیل رک گئی جبکہ سعودی عرب کی برآمدات میں بھی کمی آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024