• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری

شائع June 23, 2017

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں کے لیے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں نے فلسطین الیوم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کے مطابق ساڑھے تین ہزار مکانات گیلو کے علاقے اور 2 ہزار دو سو مکانات ہار حوما، 9 سو بسعات زئیم اور 5 سو مکانات رمات شلومو جبکہ ایک سو مکانات راموت میں تعمیر کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین میں بستیوں کی تعمیر بند کرے: اقوام متحدہ

یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی، جب عالمی برادری نے فلسطینی علاقوں خاص طور سے مغربی اردن اور بیت المقدس میں تعمیرات کے غیر قانونی ہونے پر بارہا تاکید کی اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں تعمیرات کا کام بند کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی گذشتہ سال ایک قرارداد منظور کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیان تعمیر کئے جانے کا کام بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024