• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خواتین کو اس عید کیا پہننا چاہیئے؟

شائع June 23, 2017
کچھ خواتین اپنی عید پر سادے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں تو کچھ زیادہ کام کے کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں
کچھ خواتین اپنی عید پر سادے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں تو کچھ زیادہ کام کے کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں

رمضان المبارک بس ختم ہی ہورہا ہے اور ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، بڑوں سے لے کر بچوں تک ہر کوئی عید کے دن سب سے اچھا اور منفرد نظر آنے کے لیے بازاروں کے چکر لگانے میں مصروف ہیں۔

خواتین ہر عید پر سب سے خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں، اور اس حوالے سے وہ کچھ ایسا لباس زیب تن کرنا چاہتی ہیں جو ان پر اچھا بھی لگے اور وہ فیشن میں بھی ہو۔

کوئی اپنی عید پر سادے ملبوسات کا انتخاب کرتا ہے تو کوئی زیادہ کام کے کپڑے پہننا پسند کرتا ہے۔

اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے یہاں خواتین کو چند ایسے آئیڈیاز دیے جارہے ہیں جنہیں پہن کر وہ اس عید نہایت خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔

بھاری ملبوسات کی شوقین خواتین کے لیے

اگر تو آپ نئی نویلی دلہن ہیں اور یہ آپ کے سسرال کی پہلی عید ہے تو یقیناً آپ کچھ بھاری کام کا جوڑا پہننا پسند کریں گی۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں ہر سال عید کا خاص ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے یا آپ عید پر کسی کے گھر دعوت کےلیے مدعو کی جاتی ہیں تو ایسے موقع پر بھی زیادہ کام کا جوڑا بہتر نظر آئے گا۔

فوٹو بشکریہ/ مایا خان انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ مایا خان انسٹاگرام

اگر آپ چنری ڈیزائنر کا لباس پہننا چاہتی ہیں تو اداکارہ مایا علی کی جانب سے زیب تن کیے اس جوڑے سے آئیڈیا لے سکتی ہیں، یقیناً آپ سب سے منفرد نظر آئیں گی۔

نئی نویلی دلہنیں شادی کے بعد اپنی پہلی عید پر یقیناً سب سے الگ نظر آنا چاہتی ہیں، اور اگر آپ سب کی داد وصول کرنا چاہتی ہیں تو عروہ حسین کے اس خوبصورت لباس پر ایک نظر ڈالیں اور اس عید سب سے منفرد نظر آئیں۔

فوٹو بشکریہ/ عروہ حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ عروہ حسین انسٹاگرام

اپنے ملبوسات کو صرف شلوار قمیض یا شراروں کے بجائے کچھ منفرد انداز میں بھی ڈیزائن کریں، جیسے آج کل خوبصورت قمیضوں کے ساتھ کوٹس پہننے کا فیشن بہت اِن ہے۔

ہلکے کام کے کوٹ اور بھاری کام کی قمیض یا فراک یقیناً عید کے پہلے دن اب تک کا سب سے خوبصورت لباس ہوگا۔

فوٹو بشکریہ/ ماہرہ خان انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ ماہرہ خان انسٹاگرام

یہ ضروری نہیں کہ ہر سال ایک ہی طرح کے ملبوسات عید پر زیب تن کیے جائیں، ماورا حسین کی جانب سے پہنے ہوئے ایسے پنجابی جوڑے سے بھی اپنے عید کے لباس کا آئیڈیا لیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ/ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ ماورا حسین انسٹاگرام

بہت سی لڑکیاں ایسی بھی ہیں جو عید کے موقع پر مختلف رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کیے لباس پہننا پسند کرتی ہیں، کیوں کہ رنگ تو ہر موسم میں ہی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ/ مہوش حیات انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ مہوش حیات انسٹاگرام

امید ہے اس عید آپ یہاں بتائے گئے ڈیزائنز سے خوب فائدہ اٹھاکر سب سے خوبصورت اور منفرد نظر آئیں۔


لکھاری سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024