• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان، قبرص پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے،آرمی چیف

شائع June 23, 2017
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات میں قبرص کے حوالے سے ترکی کی پوزیشن کی حمایت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کے ترکی کے سرکاری دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر ایک ہی موقف ہے، پاکستان قبرص کے حوالے سے ترکی کی پوزیشن اور دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف اس کی کوششوں کی حمایت و تائید کرتا ہے۔

ترک وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں برادر ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024