• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ تک رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا

شائع June 22, 2017 اپ ڈیٹ June 23, 2017

پاکستانی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ رک نہ سکا اور ہاکی ورلڈ لیگ میں عالمی نمبر ایک ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

دنیائے ہاکی میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور بھارت کے خلاف بدترین شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم ارجنٹائن سے شکست کے عبد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں جاری ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم چار میں سے تین میچز بری طرح ہار کر کوارٹر فائنل میں تو پہنچ گئی لیکن عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپیئن ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-1 سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

تین گول کے خسارے میں جانے کے بعد پاکستان کا واحد گول علی شان نے کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں رسائی کا پہلا موقع بھی گنوا دیا۔

گزشتہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستان ٹیم نے آئندہ ورلڈ کپ تک رسائی کا ایک سنہرا موقع ضائع کردیا اور اب پاکستان کو پانچویں چھٹی پوزیشن کے کلاسیفیکشن میچ میں نہ صرف جیت حاصل کرنا ہو گی بلکہ ساتھ ہی پانچویں پوزیشن کا میچ بھی جیتنا ہوگا۔

ٹاپ چھ ٹیموں میں نہ آنے کی صورت میں ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے پاکستان کو ایشیا کپ لازمی جیتنا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024