• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اس ایئرپورٹ کی سیر آپ کو دنگ کردے گی

شائع June 22, 2017
— فوٹو بشکریہ Jewel Changi Airport Devt.
— فوٹو بشکریہ Jewel Changi Airport Devt.

ایئرپورٹس تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے مگر دنیا کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ توقعات سے بھی زیادہ خوبصورت اور منفرد ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

سنگاپور کے Changi انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو لگاتار پانچ برسوں سے دنیا کا سب سے بہترین ایئرپورٹ قرار دیا جارہا ہے، جس کی خوبصورت عمارت، موثر آپریشن اور پرتعیش آسائشوں کو مسافر سراہنے پر مجبور ہیں۔

مگر سنگاپور نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی حیرت انگیز اقدامات کیے اور 1.7 ارب ڈالر کا منصوبہ تیار کیا جس سے اس کی تزئین نو کی جائے گی۔

ایئرپورٹ میں ایک نئی عمارت 'جیول' بنائی جارہی ہے جس میں جنگلات جیسے باغات، ایک آبشار، ہوٹل اور سینکڑوں کھانے پینے اور خریداری کے مراکز وغیرہ موجود ہوں گے۔

اس پراجیکٹ کے سی ای او کے مطابق ' نہ صرف جیول مسافروں کے دل و دماغ کو جیت لے گا بلکہ یہ سنگاپور کے لیے لوگوں کی کشش بھی بڑھائے گا'۔

جیول کو ایئرپورٹ میں اس جگہ تعمیر کیا جارہا ہے جہاں پہلے کبھی پارکنگ لاٹ تھی جس کی چند تصاویر آپ اس رپورٹ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ جگہ 2014 سے تعمیر کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ 2019 میں اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس عمارت کے 10 لیوم ہیں، جن میں سے پانچ سطح زمین سے نیچے ہیں، اس کی تین بڑی خصوصیات میں 131 فٹ اونچی انڈور آبشار نمایاں ہے جو کہ دنیا کی سب سے لمبی انڈور آبشار بھی ہے۔

اسی طرح پانچ منزلہ باغ بھی یہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

تصاویر بشکریہ ewel Changi Airport Devt.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024