• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

پاکستانی حدود میں ’جاسوسی‘ کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا گیا

شائع June 20, 2017 اپ ڈیٹ June 21, 2017

پاکستانی حدود میں مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے ایرانی ڈرون کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مار گرایا۔

سرکاری ذرائع نے ڈان نیوز کو ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارہ ملکی سرحدی حدود میں جاسوسی مشن پر تھا جسے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے پنجگور کے علاقے پروم میں مار گرایا۔

گرائے گئے ڈرون طیارے کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا، لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس ڈرون کو کب تباہ کیا گیا جبکہ پاک فضائیہ نے بھی اس پر تبصرے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا ایرانی ڈرون ہے جسے تباہ کیا گیا۔

قبل ازیں امریکی اتحادی افواج نے جنوبی شام میں حکومت کی حامی فورسز کی جانب سے آپریٹ کیے جانے والے ایرانی ساختہ ڈرون کو تباہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

ایران کے آرمی چیف نے حال ہی میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پاکستانی حدود میں دہشت گردوں کے ’محفوظ ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی آرمی چیف کے اس بیان پر پاکستان کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔

ایرانی آرمی چیف کی جانب سے یہ بیان رواں سال کے آغاز میں مبینہ طور پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایرانی بارڈر گارڈز کی ہلاکت کے ردعمل میں سامنے آیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rahman Jun 21, 2017 07:57pm
Excellent. Please do the same with us also

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025