• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گلیکسی ایس 8 کی ٹکر کا نیا فون متعارف

شائع June 20, 2017
— فوٹو بشکریہ ون پلس
— فوٹو بشکریہ ون پلس

چین کی کمپنی ون پلس نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ کی ٹکر کا ہے مگر قیمت میں لگ بھگ پچاس فیصد سستا۔

نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ون پلس فائیو کو متعارف کرایا گیا۔

یہ اس کمپنی کا سب سے پتلا اور بہتر ڈیزائن والا فون ہے جس کی موٹائی محض 7.25 ملی میٹر ہے۔

گرے اور بلیک رنگوں میں دستیاب اس فون کے دو ورژن دستیاب ہوں گے جن میں سے ایک چھ جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج، جبکہ دوسرا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج۔

فون کی تیاری کے لیے کمپنی نے المونیم باڈی کو استعمال کیا ہے جبکہ انٹینا بینڈز کو کم کرکے ڈوئل رئیر کیمرے کو فون کے کونے پر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں : ون پلس 5 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

5.5 انچ کے اس فون میں فل ایچ ڈی ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2.5 ڈی کورننگ گوریلا گلاس بھی فرنٹ پر موجود ہے۔

اس فون میں بھی ون پلس تھری اور تھری ٹی کی طرح نوٹیفکیشنز سلائیڈر موجود ہے، جبکہ اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں، تاہم ڈوئل سم کا فیچر ضرور دیا ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ اس میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

تاہم کمپنی کے مطابق سب سے بڑی تبدیلی فون کے کیمرہ سیٹ اپ مین کی گئی ہے اور پہلی بار ڈوئل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔

ون پلس فائیو میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے، جن میں سے 16 میگا پکسل کیمرہ ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ ہے جو کہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں روشنی کو 34 فیصد زیادہ کیچ کرتا ہے اور کم روشنی کی تصاویر کے لیے بھی بہترین ہے۔

بیس میگا پکسل کیمرہ میں ٹیلی فوٹو ون دیا گیا ہے اور ان دونوں کیمروں کی مدد سے صارفین دھندلے پس منظر کے ساتھ bokeh اسٹائل تصاویر لے سکتے ہیں۔

اس میں آئی فون سیون ایس پلس کی طرح پورٹریٹ موڈ اور ٹو ایکس زوم کی صلاحیت بھی دی گئی ہے جبکہ صارفین 8 ایکس زوم کو بھی استعمال کرسکیں گے۔

فور کے ویڈیو کے ساتھ اچھی فوٹیج کے لیے الیکٹرونک امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی موجود ہے، اور ہاں اس میں پرو موڈ بھی دیا گیا ہے۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ ہے جس میں سیلفی فلیش بھی دیا گیا ہے جبکہ آٹو ایچ ڈی آر موڈ کے ذریعے کم روشنی میں بھی تصاویر کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ کمپپنی کے مطابق آدھے گھنٹے چارج پر لگ بھگ پورا دن چل سکتی ہے اور اس میں سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کو بہتر کیا گیا ہے تاکہ یہ گزشتہ ماڈل سے بیس فیصد زیادہ وقت تک چل سکے۔

فاینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1.1 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپنی کا اپنا نیا آکسیجن آپریٹنگ سسٹم بھی دیا گیا ہے جس میں ریڈنگ موڈ، سیکیور موڈ، ایکسپینڈ اسکرین شاٹ اور دیگر چیزیں دی گئی ہیں۔

اس کا سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 479 ڈالرز (پچاس ہزار سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 539 ڈالرز (56 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) میں فروخت کے لیے 27 جون سے مختلف ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024