• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جعلی ڈگری کیس: لیگی رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار

شائع June 20, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن پنجاب اسمبلی راجا شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔

راجا شوکت بھٹی—۔فوٹو/ بشکریہ پنجاب اسمبلی آفیشل ویب سائٹ
راجا شوکت بھٹی—۔فوٹو/ بشکریہ پنجاب اسمبلی آفیشل ویب سائٹ

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے راجا شوکت بھٹی پی پی 04 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

شوکت بھٹی کی کامیابی کے خلاف میجر (ر) افتخار کیانی نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کے خلاف نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی نااہلی کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:جعلی ڈگری پر ن لیگ کے ایم پی اے نااہل قرار

درخواست گزار کی جانب سے لطیف کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مدعا علیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جہاں سے ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ 'یہ کیس کافی عرصے سے زیر سماعت ہے، مدعا علیہ نے متعدد مرتبہ اپنے وکیل تبدیل کیے اور ہمارے دائرہ اختیار پر بھی سوال اٹھایا'۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی عائلہ ملک جعلی ڈگری پر ضمنی انتخابات سے دور

بعدازاں الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کی بناء پر شوکت بھٹی کی نااہلی کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

شوکت بھٹی پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے نام کے حامل کسی اور شخص کی ڈگری کا استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024